لاہور:پولیس نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر نے والا سفاک قاتل پکڑ لیا

لاہور:پولیس نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر نے والا سفاک ...
لاہور:پولیس نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر نے والا سفاک قاتل پکڑ لیا

  

لا ہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے نابالغ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر نے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا کہ ملزم بچوں کو اغواءکرنے کے بعد جنسی زیادتی کرتا تھا اور بعد ازاں قتل کر دیتا تھا، اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں آج شہری شاہ نواز اپنی فیملی کے ساتھ ٹیوب ویل پر کپڑنے دھونے گیا جہاں پر اس کا 8سالہ بیٹا قریبی پارک میں سیر کرنے چلا گیا، وہاں پر بسم ناظم عرف ناجی موجود تھا، جس نے بچے کوچاقو دکھا کر زبردستی بدفعلی کر نی شروع کر دی، بچے کے چلانے پرملزم نے بچے کو چپ کروانے کےلئے اس کے گلے میں چاقو چلادیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اس سے قبل بھی ملزم بچوں سے بدفعلی کرنے کا عادی مجرم ہے جو موقعہ پاکر بچوں کو ورغلاپھسلا کر اغواءکر کے بدفعلی کر کے قتل کر دیتاتھا،پولیس نے فوری کاروائی کر تے ہو ئے ملزم کو واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -