کینیڈین شہر ٹورانٹو کے مشہور شاپنگ مال میں فائرنگ ،دو افراد ہلاک کئی زخمی 

کینیڈین شہر ٹورانٹو کے مشہور شاپنگ مال میں فائرنگ ،دو افراد ہلاک کئی زخمی 
کینیڈین شہر ٹورانٹو کے مشہور شاپنگ مال میں فائرنگ ،دو افراد ہلاک کئی زخمی 

  

ٹورانٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے دو افراد ہلاک اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر ٹورانٹو کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں موجود دو گروپوں کے درمیان اچانک لڑائی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اندھا دھند باہر کی طرف بھاگے ،اسی بھگدڑ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے ،مقامی پولیس نے فائرنگ کے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے شاپنگ مال کو خالی کرا لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی ہے۔ کنیڈین پولیس افسر راب جانسن کے مطابق یارک ڈیل شاپنگ سینٹر میں 4 سے 5 افراد پر مشتمل 2گروپوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی کے دوران ایک گروپ میں شامل ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی،2افراد ہلاک اور بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ راب جانسن کے مطابق براہ راست گولی لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ فائرنگ کے باعث شاپنگ مال میں موجود لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -