ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات،باہمی امور پر بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات،باہمی امور پر ...
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات،باہمی امور پر بات چیت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف نے پاکستان کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ،ایرانی وزیر خارجہ نے نئی ذمے داریوں پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں یہاں ان کی وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر وفاقی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی ،ایرانی وزیر خارجہ نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا،وزارت خزانہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گی۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -