لاہور سے کرایہ پر گاڑی فیصل آباد لے جا کرڈارئیور کو قتل کر نے والےملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور سے کرایہ پر گاڑی فیصل آباد لے جا کرڈارئیور کو قتل کر نے والےملزمان ...
لاہور سے کرایہ پر گاڑی فیصل آباد لے جا کرڈارئیور کو قتل کر نے والےملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ پولیس نے ڈرائیور کو اغواءکے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل ، مقتول کا موبائل فون اور چھینی ہوئی رقم برآمدکر لی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزمان واردات کی نیت سے فیصل آباد سے لاہور اپنے دوست سہیل کے گھر آئے اور رینٹ پر نئی گاڑی لے کر اپنے گاﺅں چک جھمرہ ضلع فیصل آباد چلے گئے جہاں ملزمان نے ڈرائیور محمد محمودسے موبائل فون ،نقدی گن پوائنٹ پر چھین کراسے فائر مار کر قتل کردیا اور نعش گاڑی کی ڈگی میں ڈال دی ،ملزمان نے نعش دو دن بعد قریبی گندے نالہ میں پھینک دی،کاہنہ پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے چند دن بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے مقتول کی کار، آلہ قتل پسٹل ، موبائل فون اور چھینی ہوئی رقم برآمد کر لی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -