آئی فون کے اگلے ماڈل کی تصاویر لیک ہوگئیں، آپ بھی دیکھیں 

آئی فون کے اگلے ماڈل کی تصاویر لیک ہوگئیں، آپ بھی دیکھیں 
آئی فون کے اگلے ماڈل کی تصاویر لیک ہوگئیں، آپ بھی دیکھیں 

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فون کی نقاب کشائی ٹیکنالوجی کی دُنیا کے اہم ترین مواقع میں شمار ہوتی ہے جس کے لئے شائقین لمبے عرصے سے منتظر ہوتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی بے تابی کی کیفیت اس بار بھی تھی کیونکہ ایپل نے اگلے ماہ اپنے نئے آئی فون کی تعارفی تقریب کا اعلان کر رکھا تھا، مگر حیران کن واقعہ یہ ہوا کہ آج نئے آئی فون اور ایپل واچ کی تصاویر نجانے کس طرح انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں۔ انٹر نیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر میں نئے آئی فون XSاور اپیل واچ سیریز کی نئی پیشکش کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایپل کی یہ دونوں مصنوعات اگلے ماہ ایک شاندارتقریب میں متعارف کروائی جانی تھیں جس کیلئے دعوت نامے بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے آئی فون کا ڈیزائن بڑی حد تک موجودہ آئی فون Xجیسا ہے لیکن اس کا ڈسپلے سائز زیادہ ہے اور ایپل کی جانب سے اسے گولڈن کلر میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ موجودہ پریمئم آئی فون سیاہ اور سفید رنگ میں دستیاب ہے۔ 

اسی طرح ایپل کی ایک اور اہم پراڈکٹ ایپل واچ سیریز 4 کی تصاویر بھی لیک ہوئی ہیں۔ اس کا ڈسپلے سائز بھی پہلے کی نسبت بڑا ہے جس پر موجودہ ماڈل کی نسبت کافی زیادہ معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ لیک ہونے والی تصاویر میں دونوں پراڈکٹس کے بیرونی ڈیزائن اور رنگوں وغیرہ کو دیکھا جا سکتا ہے، البتہ ان کی اندرونی ساخت اور فیچرز کے بارے میں تفصیلات اگلے ماہ ایپل کمپنی کی جانب سے منعقد ہونے والی آفیشل تقریب میں ہی سامنے آئیں گی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی