A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

’ آپ کے گھر میں موجود یہ تیل مردوں کے لئے ویاگرا سے بھی بہتر ہے‘ سائنسدانوں نے وہ بات بتا دی جو آپ کی زندگی بدل دے گی 

’ آپ کے گھر میں موجود یہ تیل مردوں کے لئے ویاگرا سے بھی بہتر ہے‘ سائنسدانوں نے وہ بات بتا دی جو آپ کی زندگی بدل دے گی 

Aug 31, 2018 | 21:09:PM

ایتھنز(نیوز ڈیسک)زیتون کے تیل کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد اسے مردانہ جنسی صحت کیلئے بھی حیرتناک فوائد کا حامل نسخہ قرار دے دیا ہے، یہاں تک کہ اس کے فوائد کو جنسی طاقت کی دوا ویاگرا سے بھی کہیں بہتر قرار دیا ہے۔ 

دی انڈپنڈنٹ کے مطابق یہ تحقیق یونان کی یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال مردانہ کمزوری کے خدشے میں تقریباً 40 فیصد کمی لے آتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ زیتون کاتیل خون کی رگوں میں وسعت اور روانی پیدا کرتا ہے جس کے باعث دوران خون کے مسائل دور ہوجاتے ہیں اور یوں نظام دوران خون کے دیگر مسائل حل ہونے کے ساتھ مردانہ کمزوری کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔ 

اس تحقیق میں کل 660ایسے افراد نے شرکت کی جو مردانہ کمزوری کے شکار تھے۔ ان افراد کی اوسط عمر 67سال تھی۔ انہیں چند ہفتوں کیلئے بحیرہ روم کی غذا یعنی پھل، سبزیاں، دالیں اور مچھلی وغیرہ کھلائی گئی جس کے ساتھ زیتون کے تیل کو لازمی جزو کے طور پر شامل کیا گیا۔ جب چند ہفتے بعد ان افراد کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں مردانہ ہارمونز ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار پہلے کی نسبت بڑھ چکی تھی جبکہ ان میں سے اکثر کامیابی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے قابل بھی ہوچکے تھے۔ 

تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنسدان ڈاکٹر کرسٹینا کرسسوہو کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ باقاعدگی سے زیتون کے تیل کا ااستعمال کرتے رہیں اور اسے اپنے خوراک کا لازمی حصہ بنا لیں تو آپ کو ویاگرا کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والی مردانہ کمزوری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘ 

مزیدخبریں