’ ماں بننے کی خواہشمند خواتین گھر میں موجود یہ چیز پیءں تو خواہش بہت جلدی پوری ہوجائے گی‘ ماہرین نے خواتین کو حاملہ ہونے کا آسان نسخہ بتا دیا

’ ماں بننے کی خواہشمند خواتین گھر میں موجود یہ چیز پیءں تو خواہش بہت جلدی ...
’ ماں بننے کی خواہشمند خواتین گھر میں موجود یہ چیز پیءں تو خواہش بہت جلدی پوری ہوجائے گی‘ ماہرین نے خواتین کو حاملہ ہونے کا آسان نسخہ بتا دیا

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)حمل ٹھہرنے میں مشکلات پیش آنا ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر آج کل ایک ایسے ہی نئے ٹوٹکے نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے کیونکہ اس میں ایک ایسی چیز کو استعمال کیا جا رہا ہے جس کا بظاہر حمل کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نظر نہیں آتا۔

اخبار ’’دی مرر‘‘ کے مطابق یہ عجیب و غریب ٹوٹکہ کھانسی کا شربت ہے جسے حمل ٹھہرانے والے نسخے کے طور پر کچھ خواتین نے انٹرنیٹ پر متعارف کروایا ہے۔ اس ٹوٹکے کی کامیابی پر یقین رکھنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ کھانسی کے شربت میں ایک جزو ’’گائیفینسین‘‘ پایا جاتاہے جو حمل ٹھہرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ جزو تولیدی اعضاء میں پائی جانے والی رطوبتوں کو گاڑھا کر دیتا ہے اور رطوبت میں اضافہ بھی کرتا ہے جس کے باعث مردانہ سپرم کے رحم مادر تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس ٹوٹکے کی کامیابی کا دعوٰی کرنے والی خواتین کہتی ہیں کہ موزوں وقت پر کھانسی کے سیرپ کا استعمال کرنا چائیے لیکن یہ یقینی بنائیں کہ سیرپ میں صرف گائیفینسین نامی جزو ہی ’’ایکٹو جزو‘‘ ہو۔ 

اگرچہ انٹرنیٹ پر متعدد خواتین نے بتایا ہے کہ یہ طریقہ کام کرتا ہے لیکن بہرحال یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اس کے لئے کوئی سائنسی تحقیق نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی سائنسی شواہد دستیاب ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ میں صرف گائیفینسین ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی اجزاء ہوتے ہیں لہٰذا اسے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس ضمن میں یہ سادہ اصول یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی بھی دوا اس وقت تک استعمال نہیں کرنی چاہیے جب تک واقعی اس کی آپ کو ضرورت نہ ہو۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -