کرن جوہر کو ہم شکل نے لاجواب کر دیا

کرن جوہر کو ہم شکل نے لاجواب کر دیا
کرن جوہر کو ہم شکل نے لاجواب کر دیا

  

ممبئی(این این آئی)نامور ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے ہم شکل کی تصویر شیئرکرتے ہوئے دونوں کے درمیان بے تحاشہ مشابہت پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے’’ عثمان خان ‘‘ نامی شخص کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خان اور کرن جوہر میں بے تحاشہ مشابہت پائی جاتی ہے۔دراصل یہ تصویر عثمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا’’لوگ کہتے ہیں میں کرن جوہر کی طرح دکھتا ہوں‘‘ کیا یہ سچ ہے؟کرن جوہر نے عثمان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں ان کی تصویر کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اورحیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا ’’کچھ ٹوئٹس مجھے لاجواب کردیتی ہیں اوریہ ان میں سے ایک ہے۔‘‘

مزید :

تفریح -