محبت سے انکار پر طالب علم نے16سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا

محبت سے انکار پر طالب علم نے16سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا
محبت سے انکار پر طالب علم نے16سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں انجینئرنگ کے طالب علم نے محبت سے انکار پر 16سالہ لڑکی کا گلہ کاٹ دیا ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش مردہ خانہ جمع کر وادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کا طالب علم اروند گزشتہ چند ماہ سے 16سالہ لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا، وہ کل بات کرنے کے بہانے لڑکی کے گھر میں داخل ہوا اور لڑکی سے محبت کا اظہار کرنے لگا تاہم لڑکی کے انکار پر ان کی آپس میں بحث وتکرار ہوگئی اور اسی دوران اس نے لڑکی کا گلا کاٹ دیا،لڑکی کی چیخوں کی آوازوں سن کر مالک مکان اور پڑوسی وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے لڑکی کو بچایااور لڑکے اروند کو پکڑ کر اسکی پٹائی کردی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا،لڑکی کو علاج کے لئے حیدرآباد میں واقع پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کومردہ قرار دےدیا۔پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -