اغواءکے بعدزبردستی شراب پلا کر 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی

اغواءکے بعدزبردستی شراب پلا کر 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی
اغواءکے بعدزبردستی شراب پلا کر 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوئیڈا کے علاقہ میں2ملزمان نے سلائی سیکھنے کے لیے جانے والی16سالہ طالبہ کو اغواءکر کے زبردستی شراب پلانے کے بعد اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھانہ جیورکے گاوںدستم پور کی رہائشی 16سالہ طالبہ 24 اگست کو اپنے گھر سے سلائی سیکھنے کیلئے جارہی تھی کہ2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے زبردستی اپنی بائیک پر بیٹھا لیا اور ویران جگہ پر لے جا کر اسے زبردستی شراب پلانے کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ہے،پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف پوسکو ایکٹ ، ایس سی /ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا