”میں نے وزیراعظم سے کہا کہ ملتان میانوالی، تلہ گنگ سڑک برباد ہونے سے لوگ حادثوں میں مر رہے ہیں اور۔۔۔“ رؤف کلاسرا کی اس بات پر وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”میں نے وزیراعظم سے کہا کہ ملتان میانوالی، تلہ گنگ سڑک برباد ہونے سے لوگ ...
”میں نے وزیراعظم سے کہا کہ ملتان میانوالی، تلہ گنگ سڑک برباد ہونے سے لوگ حادثوں میں مر رہے ہیں اور۔۔۔“ رؤف کلاسرا کی اس بات پر وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے مختلف میڈیاہاؤسز سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس دوران ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی رؤف کلاسر ا سے سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آپ نے سرائیکی وسیب کی محرومیوں اور صوبہ جنوبی پنجاب کی بات کی؟اوروزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب لازمی صوبہ بنے گا؟کتنی حقیقت ہے اس میں؟۔

جس کے جواب میں رؤف کلاسرا نے جواب دیا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ملتان میانوالی،تلہ گنگ سڑک برباد ہونے سے لوگ حادثوں میں مررہے ہیں،علاقے کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے آپ سے گزارش ہے کہ سڑک بنوا دیں جس پر عمران خان نے جواب دیا انہوں نے صوابید فنڈ بین کر دیے ہیں،مجھ سے پہلے وزیراعظم سڑکو ں کا اعلان کرتے تھے وہ نہیں کریں گے، اللہ اللہ تے خیر سلا۔

ایک اور صارف نے اسی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ہمیں سڑکیں نہیں ہسپتال اور سکول چاہئیں،جس پر رؤف کلاسرا نے کہا کہ ویسے طویل سڑک جو کراچی سے پشاور تک ہیوی ٹریفک،کینٹرز، اور ٹرالرز کے استمعال ہوتی ہے وہاں خراب ٹوٹی پھوٹی سنگل روڈ کی وجہ سے روزانہ حادثوں میں انسان ایم ایم روڈ پر ہی مررہے ہیں،ہسپتال اور سڑک سکولوں میں نہیں، سڑک بھی سکول/ہسپتال کی طرح ضروری ہے،باقی اپ کی مرضی خان جی۔

واضح رہے ا سی ملاقات میں صحافیوں نے متفقہ طور پر وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف مہم میں آپکی جماعت کے منظم لوگ شامل ہیں جوتنخواہوں پررکھے گئے ہیں،کہ جب کوئی صحافی تحریک انصاف کے بارے میں کوئی بات کرے یا تنقید کرے تو اس کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -