واجبات کی عدم ادائیگی ،شاہین ایئرلائن کاحج آپریشن رک گیا،1500سے زائدحجاج مدینہ منورہ میں پھنس گئے

واجبات کی عدم ادائیگی ،شاہین ایئرلائن کاحج آپریشن رک گیا،1500سے زائدحجاج ...
واجبات کی عدم ادائیگی ،شاہین ایئرلائن کاحج آپریشن رک گیا،1500سے زائدحجاج مدینہ منورہ میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شاہین ایئرلائن کاحج آپریشن رکگیاہے جس کی وجہ سے1500سے زائدحجاج کرام مدینہ منورہ میں پھنس گئے ہیں۔

دنیانیوز کے مطابق شاہین ایئرلائن نے واجبات اداکیے اورنہ لائسنس کی تجدیدکرائی ہے، ایئرلائن کاریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کوختم ہوگیا تھا،لائسنس کی ہرسہ ماہی میں تجدیدکراناہوتی ہے، جس کی وجہ سے1500سے زائدحجاج کرام مدینہ منورہ میں پھنس گئے ہیں۔ آج شاہین ایئرلائن کی پروازسے 325 حجاج نے وطن واپس آناتھا،شاہین ایئرلائن دیگرایئرلائنوں کی پروازوں سے حجاج کووطن واپس لاسکتی ہے تاہم ابھی تک شاہین ایئرلائن نے ابھی تک حجاج کی واپسی کے کوئی انتظامات نہیں کیے ہیں۔