2 سال کی کوشش کے بعد لڑکا لڑکی شادی کرنے میں کامیاب، اس سے پہلے 3 مرتبہ تاریخ رکھی لیکن ہر دفعہ دلہن کے ساتھ کیا ہوتا تھا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا 

2 سال کی کوشش کے بعد لڑکا لڑکی شادی کرنے میں کامیاب، اس سے پہلے 3 مرتبہ تاریخ ...
2 سال کی کوشش کے بعد لڑکا لڑکی شادی کرنے میں کامیاب، اس سے پہلے 3 مرتبہ تاریخ رکھی لیکن ہر دفعہ دلہن کے ساتھ کیا ہوتا تھا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا 

  

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی نوجوان ٹام ولماٹ اور اُن کی دلہن کیلی ولماٹ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔وہ اچھے دوست تو تھے ہی لیکن پھر انہوں زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا اور دو سال قبل اُن کی منگنی ہو گئی۔ اس کے بعد شادی کی تاریخ طے ہوئی مگر بدقسمتی سے عین شادی سے قبل کیلی کا پیٹ اور سر کے درد کے باعث بُرا حال ہو گیا۔ تاریخ تبدیل ہوئی مگر پھر یہی ہوا، اور پھر تیسری بار بھی یہی واقعہ پیش آیا۔ اب بالآخر چوتھی بار اُن کی شادی تو ہو گئی ہے مگر یہ معاملہ اُن کی سمجھ سے باہر ہے کہ ایسی کیا بلا اُن کے پیچھے پڑ گئی تھی کہ جس نے دو سال تک اُن کی شادی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی۔

میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کیلی نے بتایا کہ ’’پہلی بار ہماری شادی کی تاریخ اکتوبر 2016 کی تھی مگر شادی سے عین پہلے میرے پیٹ اور سر میں ایسا شدید درد اٹھا کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔ ہمیں شادی منسوخ کرنا پڑی اور میں ہسپتال داخل ہو گئی۔ اس کے بعد اگست 2017 کی ایک تاریخ رکھی گئی مگر پھر وہی ہوا۔ تیسری بار ہم نے رواں سال جولائی کی تاریخ رکھی تھی مگر میں پھر ہسپتال پہنچ گئی۔ ڈاکٹر بھی حیران تھے کہ یہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اس کے بعد 26 اگست کے روز ہماری شادی تو ہو گئی مگر تمام وقت میں گھبرائی رہی کہ کسی بھی وقت درد شروع ہو جائے گا۔ خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ہم دونوں نے سکھ کی سانس لی ہے کہ بالآخر ہم شادی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، لیکن یہ پریشانی کی بات ہے کہ ڈاکٹروں کو میری بیماری کی حقیقت معلوم نہیں ہو سکی اور معلوم نہیں کب یہ لوٹ آئے۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -