”عمران خان کے آنے سے مجھے تو اس کام کی بڑی امید ہے کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

31 اگست 2018 (22:09)

لاہور،سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے عمران خان سے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں بین الاقومی کرکٹ کی واپسی کی امیدیں باندھ لیں ۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عمران خان کے آنے سے کرکٹ بہتر ہوگی، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے بہتری کیساتھ بین الاقوامی کرکٹ بھی واپس آ ئیگی، پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی سے پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آ ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونگے تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی واپس آئے گی،کارکردگی میں تسلسل رکھنے کے لئے کرکٹ کا ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر ہونا چاہیے، امیدہے ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،ایک سال سے پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے توقع ہے،توقع ہے ٹیم کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

مزیدخبریں