حیدرآباد:ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں7مسافرجاں بحق، 3زخمی

حیدرآباد:ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں7مسافرجاں بحق، 3زخمی
حیدرآباد:ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں7مسافرجاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں ٹرک اور مسافر وین کے تصادم میں7مسافرجاں بحق ہو گئے جبکہ3زخمی ہو ئے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقہ جامشورو انڈس ہائی وے ٹول پلازاکے قریب ٹرک تیز رفتارمسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 7مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مرنے والوں کی نعشیں ڈیڈ ہاﺅس میں منتقل کر دی گئیں ہیں۔