اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے :وزیرمملکت کویت 

اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے :وزیرمملکت کویت 
اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے :وزیرمملکت کویت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہند الصبیح نے کہا کہ اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائینگے، آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لئے غیر قانونی اور آزاد لیبر کا خاتمہ ضروری ہے ۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہند الصبیح کا کہناتھا کہ کویت میں آزاد لیبر، ویزہ مافیا اور اقاموں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی ہوگی، ادارہ افرادی قوت کے تعاون سے متعدد حکومتی اداروں کی تفتیشی ٹیمیں ملک بھر میں تفتیشی کارروائیاں کریں گی،فرضی کمپنیوں کے مالکان کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے، آزاد لیبر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آزاد لیبر اور اقاموں کی تاجروں کی وجہ سے ملک میں موجود70فیصد لیبر ناکارہ اور غیر تجربہ کار ہے۔ جو کام وہ کر رہے ہیں انہیں اس میں مہارت نہیں۔ آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لئے غیر قانونی اور آزاد لیبر کا خاتمہ ضروری ہے۔