عراق :خود کش حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

عراق :خود کش حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق
عراق :خود کش حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی شام الحویجہ کے نواح میں کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں وفاقی پولیس کے ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا، انتہا پسند جہادی گروہ داعش کے سابقہ ٹھکانے الحویجہ کو گزشتہ برس ہی بازیاب کرایا گیا تھا، کسی گروہ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو اب بھی فعال ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -