آسٹریلیا کا مہاجر حراستی مرکز بند کرایا جائے:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ 

آسٹریلیا کا مہاجر حراستی مرکز بند کرایا جائے:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ 
آسٹریلیا کا مہاجر حراستی مرکز بند کرایا جائے:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ 

  

لندن (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور 80 دیگر غیر سرکاری تنظیموں نے پیسیفک خطے کی ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نارو جزیرے پر آسٹریلیا کی مالی امداد سے چلنے والے مہاجرین کے حراستی مرکز کو بند کرایا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیسیفک جزائر فورم(پی آئی ایف )کا سالانہ سربراہی اجلاس3 تا6 ستمبر نارو میں ہونے والا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم ان اداروں نے مطالبہ کیا کہ اس سمٹ میں ہی کیمپ، جسے آسٹریلیا کا گوانتانامو بھی کہا جاتا ہے، کی بندش کا فیصلہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایمنسٹی سمیت ان تمام این جی اوز نے پیسیفک جزائر کے فورم کے نام خط بھی لکھ دیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -