بھارت نے کشمیریوں پرظلم کرکے انسانی حقوق کو روندڈالا،ڈاکٹریاسمین

بھارت نے کشمیریوں پرظلم کرکے انسانی حقوق کو روندڈالا،ڈاکٹریاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یوم یکجہتی کشمیرپراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ”کشمیر آور“ منانے کابنیادی مقصدکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھانا ہے۔ پاکستانی عوام کا یک زبان ہوکرکشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی مودی سرکارکی شکست ثابت ہوگا۔بھارت کشمیرمیں کرفیونافذاورلاک ڈاؤن کرکے اپناگھناؤناچہرہ بے نقاب کرچکاہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزیدکہاکہ مودی کی ہدایت پر معصوم کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔ بھارت نے کشمیری عوام پرظلم کرکے انسانی حقوق کوخودپاؤں تلے روندڈالا۔ پاکستان کا ہر طبقہ بھارتی جارحیت کی پرزورمذمت کررہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مظالم بارے اقوام عالم کاضمیرجھنجھوڑاہے۔ پاکستان اقوام عالم سے بھارتی ظلم کے خلاف نوٹس کاپرزورتقاضہ کرتاہے۔