اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلائے،ہائیڈرو یونین

اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلائے،ہائیڈرو یونین

  

لاہور(پ ر)واپڈا محکمہ بجلی کے ایک لاکھ 60 ہزار کارکنوں نے ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بہیمانہ مظالم، کرفیو کا مسلسل نفاذ کے خلاف اور اْن کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام "یوم یکجہتی" منایا کارکنوں نے ملک بھر میں جلسے، جلوس نکال کر کشمیری مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دنیا کی تمام آزادی پسند اقوام اور محنت کشوں کی تنظیموں سے بھرپور اپیل کی کہ وہ کشمیرکو آزاد کرائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -