کنگ ایڈورڈ میں کشمیر سیمینار اوروائس چانسلر کی قیادت میں یکجہتی واک

کنگ ایڈورڈ میں کشمیر سیمینار اوروائس چانسلر کی قیادت میں یکجہتی واک

  

لاہور (پ ر)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تاریخی لائبریری ہال میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا. پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پروفیسر یار محمد اور ڈاکٹر طاہر خلیل نے خطاب کیا اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پرجوش طریقے سے حصہ لینے کا عہد کیا. رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر ارشاد حسین نے بھی کشمیریوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی. وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و استبداد سے متعلق بتایا اور گزشتہ ستائیس دن سے جاری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کرفیو لگا کر گھروں تک محدود کرنے کے متعلق بتایا. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ حصہ لیں۔

گیوائس چانسلر کے ای ایم یو کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی بھی نکالی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -