سول سروسز اکیڈمی کے افسران اور عملہ کی یکجہتی کشمیر ریلی، بھارت کے خلاف نعرے

سول سروسز اکیڈمی کے افسران اور عملہ کی یکجہتی کشمیر ریلی، بھارت کے خلاف نعرے

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)وفاقی حکومت کی ہدایت گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سول سروسز اکیڈمی کے افسران اور عملہ والٹن کیمپس میں جمع ہوئے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے گائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل، سول سروسز اکیڈمی نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ریلی کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی قابض فورسز کے مظالم اجاگر کرنے کیلئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سی ایس اے کے تمام افسران ڈائریکٹر جنرل سہیل عامر، ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) ڈاکٹر محمد افضل، ڈائریکٹر (پی اے ایس) سقراط امان رانا، ذوالفقار یونس، عاصم اقبال، محمد رمضان اور سی ایس اے اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران کے علاوہ تمام عملہ نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر، ڈاکٹر محمد آصف رضا، میڈیکل آفیسر، سی ایس اے نے ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور بھارتی حکومت کے مظالم سے نجات کیلئے دعا کی۔

بعد ازاں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک آزادی کی حمایت میں سول سروسز اکیڈمی کی جامع مسجد میں خصوصی خطبہ اور دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -