مسائل کے حل کیلئے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا، حاجی حنیف

مسائل کے حل کیلئے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا، حاجی حنیف

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے نومنتخب صدر حاجی حنیف نے کہا ہے کہ تاجر ملک کی معاشی صورت حال میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں مسائل کے حل کے لیے تاجروں کا متحد ہونا از حد ضروری ہے شاعالم مارکیٹس کے تاجروں کو ہم نے پیچیدہ مسائل کے حال کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے اور آج کے بعد شاعالم مارکیٹ کے مسائل اسی پلیٹ فارم سے ہی حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب عیداداروں کو نوٹیفیکیشن کی تقسیم کے موقعہ پر کیا ان میں ملک رضوان حاجی ادریس سیٹھ فرحان شفیق ایوب بٹ چوہدری سجاد اسلم خضر حیات عقیل احمد منا بھائی ملک سلیم ملک ذولفقارشہزادہ بابر ملک وقار لالہ مسرت ندیم رضوی زاہد ٹائیگر ایم طارق نجف چوہدری جہانگیر الٰہیاور نجم چوہدر ی شامل ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -