ہمسایہ ملک کی سپریم کورٹ کوحق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے

  ہمسایہ ملک کی سپریم کورٹ کوحق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کو حق سچ کا ساتھ دینا چاہئے اور فوری ایک آرڈر جاری کرنا چاہئے جس میں بھارتی وزیراعظم کو حکم دیا جائے کہ وہ اپنی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکل جانے کے احکامات دیں۔

اگر بھارتی سپریم کورٹ بھی اپنے وزیراعظم مودی کی زبان بولے گی اور حق سچ کا ساتھ نہیں دے گی تو یہ انصاف کا قتل ہو گا اور ایسا کرکے بھارتی سپریم کورٹ دنیا کو بھی اچھا پیغام نہیں دے گی،ابھی بھی بھارتی سپریم کورٹ کے پاس وقت ہے وہ انصاف کا بول بالا کرے۔