متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی قیادت میں ریلی

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی قیادت میں ریلی

  

لاہور(فلم رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر، ایڈمنسٹریٹر لاہور تنویر حسین،جنرل سیکرٹری ایمپلائز اقلیتی رہنماء اور سینکڑوں بورڈ ملازمین نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر نہ صرف آزاد بلکہ پاکستان کا حصہ ہو گا،پوری پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے۔

سکھ اور ہندو رہنماؤں نے بھی ا مودی کی کشمیر کے خلاف اقدامات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔

،ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل عبدالوحید خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور ملک بھر کے سرکاری ملازمین وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عمران خان قوم کی آواز ہیں جسکودنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -