مودی کی جنگی سوچ نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا،عمران بشیر

  مودی کی جنگی سوچ نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا،عمران بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن انچیف عمران بشیر نے کہا ہے کہ اس وقت مودی نے اپنی جنگی جنونیت کی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے وہاں سے فوری طور پر کرفیو کا خاتمہ ہی خطے میں ممکنہ جنگ کے خدشات کو دور کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،بھارت کشمیر میں اپنے مظالم کو بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق دے۔دنیا بھی بھارتی مظالم کا نوٹس لے،اسلامی دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔