یوم یکجہتی کشمیر پرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ارفع ٹاور کے باہر تقریب

یوم یکجہتی کشمیر پرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ارفع ٹاور کے باہر ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)یوم یکجہتی کشمیر پرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ارفع ٹاور کے باہر احتجاجی تقریب۔ارفع ٹاور قومی و کشمیری نغموں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ احتجاج میں پی آئی ٹی بی‘ آئی ٹی یونیورسٹی‘پیس فل پاکستان کی شرکت۔کشمیر بنے گا پاکستان‘ لے کے رہیں گے آزادی‘ کے نعرے لگائے گئے۔ارفع ٹاور کے احاطے میں پاکستانی اور کشمیری پرچموں کی بہار آ گئی۔ پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی کے چیئرمین اظفرمنظور‘ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ساجد لطیف‘ وقار قریشی اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

کتبے اور پرچم اٹھا کر بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔پی آئی ٹی بی سٹاف کشمیریوں کے حق میں ٹویٹر اور فیس بک پر پوسٹس بھی شیئر کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -