پانی کے ضیاع اور ناقص سیوریج سسٹم پر متعدد کولڈسٹورسر بمہر

  پانی کے ضیاع اور ناقص سیوریج سسٹم پر متعدد کولڈسٹورسر بمہر

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس علی اکبر قریشی کی ہدایت پر بڑی کارروائی، ہاوسنگ سکیم سمیت بڑے بڑے سٹور فیکٹریاں، کارخانے بھی سیل کر دئیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر ْاسامہ شہراون نیازی نے سوریج ڈسپوزل سسٹم کو فعال نہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف شکنجہ کس لیا بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم کا جہاں ھیڈ آفس سیل کر دیا گیا وھاں پاور سیٹل فرنچ، عثمان کولڈ سٹور، عبدوس کولڈ سٹور، ملٹی نیٹ انٹرنیشنل فیکٹری، پاک صوفی مل، نیو کسان کولڈ سٹور کو بھی سیل کیا گیا جبکہ نیو اتحاد کولڈ سٹور، حسن کولڈ سٹور، خالد روف کولڈ سٹور، ایم اے کولڈ سٹور، بابا فرید کولڈ سٹور، کینال ماربل فیکٹری، لاثانی کولڈ سٹوریج، ریمنگٹن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، ہینو پیکٹور لمیٹیڈ، ملتان روڈ، عائشہ وولن ملز اور ایم ایس ایونسین لمیٹڈ کو بھی سیل کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے فوکل پرسن واٹر جوڈیشل کمشن اسٹنٹ کمشنر ْاسامہ شہروان نیازی کا کہنا تھا کہ چیئرمین واٹر جو ڈیشل کمیشن علی اکبر قریشی کی ہدایت کی روشنی میں کاروائیاں کی جارہی ہے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ہرطرح کے اقدامات کیے جارھے ھیں پانی کے ضائع کرنے والوں کساتھ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واٹر جوڈیشل کمشن کے چیرمین علی اکبر قریشی کے حکم پر ھاوسنگ سیکم سمیت فیکڑیوں، کولڈ سٹور کے خلاف کی جانے والی کاروائی نے اپنا اثر دیکھانا شروع کر دیا دیگر ھاوسنگ سیکم مالکان اور کولڈ سٹور کی انتظامیہ نے قبل ازوقت ھی سیورج ڈسپوزل سسٹم کو فعال کرنے کی کوشیش تیز کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -