انجمن غلامان ابو ذر غفاری کا اجلاس

انجمن غلامان ابو ذر غفاری کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)انجمن غلامان ابو ذر غفاری سبزہ زار کا اہم اجلاس اظہر زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عامر حسین ہاشمی،اسلم علی ورک، مہدی علی،ایثار حسین کاظمی ودیگر نے شرکت کی۔


ابرار ورک،وسیم عباس،محمد کمال مرزا،شایا ن مہدی ،سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عشرہ محرم کے سلسلہ میں یکم تا د س محرم امام بارگاہ در فاطمۃ زہرہ E-376بلاک سبزہ زار میں روزانہ 8بجے شب مجلس عزاء منعقد ہو گی جس سے علامہ قلب علی سیال خطاب فرمائیں گے،اور روزانہ بعد از مجلس نیاز امام تقسیم ہو گی اور مختلف ایام میں شبیہ زیارات میں بر آمد ہو گی،اراکین انجمن نے ڈپٹی کمشنرلاہور اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ایس پی صدر،ایس ایچ او سبزاہ زار سے محرم الحرام کی مجالس کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔