جنرل ہسپتال میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے واک

  جنرل ہسپتال میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے واک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی اپیل اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی قیادت میں کشمیر ی بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے واک اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی انسپیکشن کے کنوینئر ڈاکٹر سعید الرحمان نے اراکین سمیت شرکت کی ۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر،کنوینئر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سعید الرحمان اور ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اگر فاشسٹ مودی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو سارے بھارت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے۔

نہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و تشدد کو زیادہ دیر جاری نہیں رکھا جا سکتا،کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور اب اس ہٹ دھرمی کو جلد ختم ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کال پر ہر شہری سڑکوں پر ہے اور انشاء اللہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا بچہ بچہ چین سے نہیں بیٹھے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -