قوم کشمیریوں کے ساتھ لیکن حکمران کشمیریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، پرویز ملک

قوم کشمیریوں کے ساتھ لیکن حکمران کشمیریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، پرویز ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے لیکن حکمران کشمیریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام مسئلہ کشمیر پر یک جان اور ایک آواز ہیں، مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔

، عالمی برداری کو بھارت کے اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔

بھارت کے اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری عبدالمجید چن نمبرداررانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -