نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرہ

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں کشمیریوں پر بھارت کی بربریت کیخلاف وزیراعظم کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ایک بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نہتے عوام پر ظلم و ستم کے بارے میں نعرے درج تھے۔

۔این ٹی سی ملازمین 12:00بجے ہیڈکوارٹرز آفس کے سامنے جمع ہوئے جہاں پاکستان اور آزادکشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں تمام ملازمین ایک ریلی کی شکل میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف روانہ ہوئے۔ ریلی کی قیادت ایم ڈی این ٹی سی بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار رشید خان نے کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -