سید نا عمرفاروقؓ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے ”مینارہ نور“ہے، ڈاکٹر راغب

سید نا عمرفاروقؓ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے ”مینارہ نور“ہے، ڈاکٹر راغب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سید نا عمرفاروقؓ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے ”مینارہ نور“ہے۔خلیفہ دومؓ نے مسلم ریاست کیلئے استحکام کیلئے مختلف سرکاری ادارے قائم کئے۔ آپ ؓ کی تعلیمات اورانداز حکمرانی سے رہنمائی لیکر ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے مزید کہاکہ سیدنا عمرفاروقؓ کادورحکمرانی پوری دنیا کے لئے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

آپ نے معاشرے کی غریبوں،مسکینوں،یتیموں،بیواؤں اورشیر خواربچوں کے لئے بیت المال سے وظائف مقرر کئے۔آپ ؓ کے دورحکومت میں بڑھتی ہوئے آبادی کے مسائل کے حل کرنے کے لئے مختلف شہر آباد کئے گئے۔معاشرے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے پولیس کامحکم قائم کیا گیا۔ریاست کی سرحدوں کے حفاظت کے لئے فوج کاادارہ تشکیل دیا گیااورمختلف جگہوں پر چوکیاں قائم کی گئیں۔ملکی معیشت کی بہتری کیلئے درآمدی ٹیکس کانظام واضح کیا گیا۔علامہ راغب نعیمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کرنے ہوئے کہاکہ مضبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم مسلم امہ اورعالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کانوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -