ختم نبوت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی،مولانا اللہ وسایا
لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے جامع مسجد زبیر گلشن راوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،مجلس لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، مولانا زبیر جمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا عبدالشکور یوسف ودیگر علماء کرام نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔
ختم نبوت کا تحفظ کرنا ایسا مبارک مشن ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے کی پشت پر نبی اکرم ﷺ کا دست شفقت ہوتا ہے۔