بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، انعام وحید
لاہور(سپیشل رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرزمیں پروگرام کا اہتمام کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی ذیشان اصغر سمیت پولیس افسران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے د عائیں اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیااس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید نے کہا کہ لاہور انویسٹی گیشن پولیس مشکل کی اس گھڑی میں نہتے اور مظلوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔