لاہور سے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، دوملزم گرفتار

  لاہور سے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، دوملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف پنجاب نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کر کے دو ملزمان سلیم اور ساجد کوچیکنگ کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے بیگ کی چیکنگ کے دوران 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -