چین اور فلپائن کے صدور کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کا معاہدہ

چین اور فلپائن کے صدور کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کا معاہدہ

  

بیجنگ (آئی این پی)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے فلپائن کے صدر روڈیگو ڈوڑٹے سے ملاقات کی ہے، دونوں صدور نے اسی دن دو طرفہ تعاون سے متعلق دستاویزات کے تبادلے کی تقریب کا مشاہدہ بھی کیا،چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق فریقین نے تیل اور گیس کے تعاون کے امور میں دونوں حکومتوں کے درمیان مشترکہ رہنما کمیٹی اور مختلف کاروباری اداروں کے درمیان ورک گروپ کے قیام کا اعلان کیا، تاکہ مشترکہ تحقیق میں حقیقی پیش رفت کے حصول کو آگے بڑھایا جاسکے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر موثر رابطے کو برقرار رکھا جارہا ہے۔فریقین کو اختلافات اوربیرونی مداخلت سے بچتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ باہمی تعاون اور ترقی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔جب تک دونوں فریقین اس مسئلے سیدرست انداز میں نمٹتے رہیں گے۔چین اور فلپائن کے تعلقات کی فضا بہتر رہے گی اور تعلقات کی بنیادمستحکم ہوگی۔ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات علاقائی امن و استحکام کی اہم ضمانت ہیں۔روڈ یگو ڈوڑٹینے کہا کہ وہ مقابلے کی بجائے تعاون کے ذریعے بحریہ جنوبی چین کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ علاقائی دوستانہ تعاون اور پرامن مستحکم صورتحال کا تحفظ کرنا، خطے میں مختلف فریقوں کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔فلپائن چین کے ساتھ مل کر سمندر میں تیل اور گیس کی دریافت کے فروغ کو تیز کرنا چاہتا ہے۔

مزید :

علاقائی -