ہانگ کانگ، آزادی کیلئے مہم چلانے والے تین رہنما گرفتار

  ہانگ کانگ، آزادی کیلئے مہم چلانے والے تین رہنما گرفتار

  

ہانگ کانگ (آئی این پی/شِنہوا)ہانگ کانگ پولیس کے مطابق ان تین رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے،جو ہانگ کانگ کی آزادی کے حوالے سے مہم چلا رہے ہیں،چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق ان رہنماؤں میں یوش وانگ چی پنگ یگنیس شاؤ ٹنگ،اینڈی چن ہوٹو شامل ہیں،پولیس کے مطابق وانگ کو ایم ٹی آڑ سٹیشن سے گرفتار کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا، جبکہ یگنیس شاؤ ٹنگ کو گھر پے گرفتار کیا گیا ہے،چن ہوٹو کو ہانگ کانگ ائیرپورٹس سے حراست میں لیا گیا جب وہ باہر جانے کی کوشش کررہا تھا چانگ ہانگ کانگ نیشل پارٹی کے سربراہ ہیں،جو کہ ہانگ کانگ میں غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ہانگ کانگ پولیس نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ پولیس کی کرائم برانچ نے اپریشن کے دوران ان تینوں رہنماؤں کو گرفتار کیا۔اور پولیس کے مرکزی دفتر میں رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -