خودکش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت، لبنانی بنک پرامریکی پابندیاں عائد

  خودکش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت، لبنانی بنک پرامریکی پابندیاں عائد

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کے ایک بنک' جمال ٹرسٹ بنک' اور اس کے ماتحت متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اس بنک پر ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی معالی معاونت اور معاشی سہولت کاری کا الزام عاید کیا ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن کافی عرصے سے لبنان کے ہر اس ادارے، تنظیم اور فرم پر پابندیاں عاید کررہا ہے جو دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ جمال ٹرسٹ بنک پر حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کی مالی معاونت اور ایران میں قائم 'شہدا فاؤنڈیشن' کی مدد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ لبنانی بنک خود کش بمباروں کے اہل خانہ کی کفالت کررہا ہے۔امریکی حکومت نے ایرانی پاسدارا انقلاب کے چار عہدیداروں پربھی پابندیاں عاید کی ہیں جن پر حزب اللہ کے ذریعے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کو فنڈز کی فراہمی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -