قصور، گیس لیک سے آتشزدگی خاتون سمیت3 افراد جھلس گئے

  قصور، گیس لیک سے آتشزدگی خاتون سمیت3 افراد جھلس گئے

  

قصور (بیورورپورٹ) اندرون کوٹ بدر دین خان بلدیہ قصور اور جامع مسجد نور کے درمیان میں عابد شبیر شیخ کے گھر میں گیس لیک ہونے سے آتشزدگی خاتون سمیت گھر کے تین افراد جھلس گئے۔جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عابد شبیر شیخ کے مکان میں مبینہ گیس لیگ ہونے سے آگ لگ گئی۔جس نے انا فانا کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمروں میں پڑا ہوا فرنیچر سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

اور گھر کے افراد عابد شبیر شیخ اس کی بیوی اور بھائی محمد عمر آگ بجھانے کے دوران بری طرح جھلس گئے۔

بعد ازاں 1122 کی امدادی گاڑیوں عملہ نے آگ پر قابو پالیا

مزید :

علاقائی -