مانگا منڈی، 3بچوں کا باپ ٹرک کی زدمیں آکر جاں بحق

  مانگا منڈی، 3بچوں کا باپ ٹرک کی زدمیں آکر جاں بحق

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی 40سالہ موٹر سائیکل سوار تیز رفتار شاہ زور ڈالے نے کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا، مقتول محمد اعظم 3بچوں کا باپ تھا تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے نواحی گاؤں چاہ تمولی کا رہائشی محمد اعظم مانگا منڈی سے چاہ تمولی گھر جا رہا تھا ملتان روڈ بستی احمد آباد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا کر گر گئے جس کے نتیجہ میں محمد اعظم سڑک پر گر گیا پیچھے سے آنے والے تیزرفتار شاہ زور ڈالا اس کے اوپر چڑھ گیا اور محمد اعظم موقع پر جاں بحق ہو گیا تھانہ مانگا منڈی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی اور شاہ زور ڈالا کو قبضے میں لیکر تھانے میں بند کر دیا۔

مزید :

علاقائی -