پنجاب،24گھنٹے میں 947حادثات

پنجاب،24گھنٹے میں 947حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 947روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 718افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 477 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر505اور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت223متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 92حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل947متاثرین میں 853مرد اور236خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 219افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 583افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ287زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 767موٹر سائیکلز،144آٹو رکشے،72موٹر کاریں،29وین18مسافربسیں،29ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -