قینچی بس سٹاپ پر ماں سے 2ماہ کیبچی چھین کر فرار ہونیوالا شخص گرفتار

قینچی بس سٹاپ پر ماں سے 2ماہ کیبچی چھین کر فرار ہونیوالا شخص گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ماں اپنی دو ماہ کی بچی گود میں اٹھائے قینچی بس سٹاپ پر گاڑی کے انتظار کر رہی تھی کہ فاترا لعقل شخص بچی چھین کر فرار ہو گیا،خاتون کے چیخ و پکار پر پٹرولنگ آفیسر شکیل نے فاتر العقل شخص کا پیچھا کیا، پٹرولنگ آفیسر نے فاترالعقل شخص کو دبوچتے ہوئے بچی کو بازیاب کرواکر اس کے حوالے کرد یا،بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے پٹرولنگ آفیسر شکیل احمد کو شاباش،نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

،سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -