داتا دربار اور اسلام پورہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

  داتا دربار اور اسلام پورہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقہ بھاٹی چوک میں نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا۔اسلام پورہ کے علاقہ تاج کمپنی بند روڈ پر بھی نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں نشی تھے جو نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں دونوں کی عمریں 50اور 55سال کے درمیان ہیں۔ متوفین کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -