شیراکوٹ، انسپکٹر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم حوالات میں بند، مقدمہ درج

شیراکوٹ، انسپکٹر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم حوالات میں بند، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج ٹریفک سیکٹرشیراکوٹ انسپکٹرقدیر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم حوالات میں بند، مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انچارج شیراکوٹ نے قوانین کی خلاف ورزی پر ویگن کو روکا، کاغذات طلب کرنے پرڈرائیور نے کاغذات دینے سے انکار کر دیا، بعدازاں ویگن ڈرائیور نے کاغذات دینے کی بجائے انسپکٹر کوپانچ سو روپے تھما دیئے، جس پر انسپکٹر نے رشوت کی پیشکش کرنے پر ڈرائیور کو گاڑی سمیت تھانے بند کروا دیا۔
، اس حوالے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھاکہ ٹریفک آفیسر کو رشوت کی پیش کرنا قانون جرم ہے، شہری معاشرے میں رشوت جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

علاقائی -