ہم سب دعا گو ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملے،علی عامر ملک

ہم سب دعا گو ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملے،علی عامر ملک

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 12 بجے قومی اور آزاد کشمیرکا ترانہ بجایا گیا۔سیف سٹیز اتھارٹی کے افسران وسٹاف سمیت 500 سے زائد پولیس کیمونیکشن افسران وپولیس اہلکاروں نے ترانے پڑھے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر علی عامر ملک کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم سب کے اکٹھے ہونے کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔ہم سب دعا گو ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملے۔اس موقع پر ایم ڈی علی عامر ملک نے کستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی کشمیر پر لاہورقومی اور کشمیری ترانوں سے گونج اٹھا۔اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی تمام شاہراہوں پر 250 سے زائدنصب پبلک ایڈریس سسٹم پر ترانے بجائے گئے۔جبکہ کے دوسری جانب فیصل چوک سے سیف سٹیز ڈرون کے ذریعے مانیڑنگ بھی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -