رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ میں بادشاہ خان کی فتح
لاہور(سپورٹس رپورٹر)رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام رنگ آف پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ پہلے روز تین فائیٹس ہوئیں۔ پہلی فائیٹ آئس رس اور کرس کے درمیان ہوئی جس میں آئس رس نے کرس کو شکست دی، دوسری فائیٹ مائیک ڈی اور اینجل بلینک کے درمیان کھیلی گئی جس میں مائیک ڈی نے اینجل بلینک کو شکست دی جبکہ تیسری فائیٹ ٹینی آئرن، مائیک ڈی، ڈریک اور بادشاہ خان کے مابین ہوئی جس میں بادشاہ خان نے کامیابی حاصل کی، بادشاہ خان کی جیت پر سپورٹس کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔
