اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست
.نیویارک۔ (نیٹ نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کے جان پیر اور انکے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز کو 5-7، 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔