آل پاکستان شالن تاچی کنفو چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی

آل پاکستان شالن تاچی کنفو چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (اے پی پی)آل پاکستان شالن تاچی کنفو چیمپئن شپ (کل) اتوار کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح راولپنڈی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک فضل الرحمن کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عمران علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

جن میں 40 کلو گرام، 45 کلو گرام، 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلوگرام، 70 کلو گرام، 75 کلو گرام، 80 کلو گرام اور 90 کلوگرام شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -