رضوان اللہ اور مریم نے 100میٹر دوڑ میں گولڈمیڈل جیت لیا

رضوان اللہ اور مریم نے 100میٹر دوڑ میں گولڈمیڈل جیت لیا

  

پشاور(این این آئی)ایبٹ آباد میں منعقدہ خصوصی آفرادکے 27ویں قومی مقابلوں کے پہلے روزکنگسٹن سپیشل سکول کے رضوان اللہ اور رائز سکول کی مریم نے 100میٹر کے دوڑ میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ایبٹ آباد کے کنج فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے سپیشل پرسن گیمزکے اتھلیٹکس کے 100میٹر کے دوڑمیں کنگسٹن سکول کے رضوان اللہ نے گولڈمیڈل،ضیاء مجتبیٰ نے سلور اور بلال حسین نے براؤنزمیڈل جیتا،50میٹر میں گورنمنٹ سپیشل سکول ایبٹ آبادکے سمیع اللہ نے پہلی اوراویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ خواتین کے 50میٹر کے ریس میں رائز سکول کی طالبہ مریم نے گولڈمیڈل اوربنت حیاء نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -